اڈپی،18؍ نومبر (ایس او نیوز) جماڈیکٹے مندر گونڈی بیل کے رہنے والے بابو اچاریہ کی طرف سے پولیس میں شکایت درج کروائی گئی ہے کہ ان کے گھر پر چوری کی واردات پیش آئی ہے جس میں چوروں نے 3.7 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور نقدی پر ہاتھ صاف کیا ہے ۔
بابو اچاریہ کی شکایت کے مطابق انہوں نے اپنے پرانے گھر کے بالکل پیچھے ہی ایک نیا مکان تعمیر کیا ہے اور گزشتہ دو تین مہینوں سے وہ لوگ دن کے وقت پرانے گھر میں قیام کرتے ہیں اور رات کو نئے مکان میں سونے کے لئے چلے جاتے ہیں ۔ نومبر 16اور 17 کی درمیانی رات میں ان کے پرانے گھر کا تالا توڑ کر گھر میں گھسنے کے بعد چوروں نے الماری میں موجود سونے اور چاندی کے زیورات ، ان کے بڑے بھائی کی جائداد سے متعلق کاغذات اور پوجا کے کمرے میں رکھی ہوئی عطیہ ڈبی سے نقدی پر ہاتھ صاف کیا ہے ۔
بابو اچاریہ کی شکایت پر اڈپی ٹاون پولیس اسٹیشن میں کیس درج کر لیا گیا ہے ۔ مزید تحقیقات جاری ہے ۔